شہبازشریف سے امیرقطر، بحرین کے فرمانرو ا کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران امریکا جنگ بندی پر مبارکباددی

شہبازشریف سے امیرقطر، بحرین کے فرمانرو ا کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران امریکا جنگ بندی پر مبارکباددی

وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں امیر قطر، فرانس کے صدر، بحرین کے فرمانروا اور آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچن اسٹوکر سے ٹیلیفونک رابطے کیے،

جس دوران تمام رہنماؤں نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کی کامیاب ثالثی پر مبارکباد پیش کی اور اسلام آباد امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ ایران اور امریکا میں جنگ بندی اور مذاکرات ہونے جا رہے ہیں، جبکہ وزیراعظم نے قطری قیادت کی دانشمندی اور تحمل کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان اور قطر ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم سے ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کیلئے تاریخی اقدام کو سراہا

بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ نے ایرانامریکا جنگ بندی کی کامیاب کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس پیش رفت سے خطے میں دیرپا امن کے امکانات روشن ہوئے ہیں، وزیراعظم نے بحرینی قیادت کے تحمل کو سراہا اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچن اسٹوکر نے بھی پاکستان کی قیام امن کے لیے کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی کاوشوں سے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔ وزیراعظم نے ان کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

دونوں فریقین نے علاقائی صورتحال کے تناظر میں باہمی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا تاکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *