افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف پاک فوج کا آپریشن غضب للحق جاری ہے اور دشمنوں کو چن چن کرعبرت کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی بھرپور اور طاقتور جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور پاک افواج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کا خوست میں ایمونیشن ڈپو تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں :پاک فوج کی بروقت کارروائی: قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں تشکیل کی دراندازی ناکام ، متعدد دہشتگرد جہنم واصل
فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کو پاک افغان سرحد پربلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے۔
🚨🚨آپریشن غضب للحق جاری ۔۔افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی بھرپور اور طاقتور جوابی کارروائیاں جاری، فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کا خوست میں ایمونیشن ڈپو تباہ کر دیا ۔۔ pic.twitter.com/BjLWBrbMnG
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) March 2, 2026

