گیس 24 گھنٹے کے لئے بند رہے گی، تفصیلات جانئے

گیس  24 گھنٹے  کے لئے بند رہے گی، تفصیلات جانئے

سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے اعلان کیا ہے کہ صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کے لیے آئندہ 24 گھنٹے گیس کی سپلائی بند رہے گی۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق گیس کی بندش پیر کی صبح 8 بجے تک جاری رہے گی، جس کے بعد سپلائی دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر یہ غیرمعمولی اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو مناسب پریشر فراہم کیا جا سکے۔ صنعتی صارفین بشمول کیپٹو پاور پلانٹس اور تمام سی این جی اسٹیشنز کو اس دوران گیس فراہم نہیں کی جائے گی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ معمول کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت گھریلو اور کمرشل صارفین کو روزانہ رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس کی سپلائی معطل رکھی جاتی ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی صنعتی سیکٹر کے لیے 48 گھنٹے کی گیس معطلی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اچانک گر گئیں،صارفین کیلئے اچھی خبر

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *