خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں،دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ،متعدد جہنم واصل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں،دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ،متعدد جہنم واصل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 24 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ کارروائیاں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 خوارج ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر میں کی گئی ایک اور علیحدہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید 10 خوارج کو ہلاک کیا۔ دونوں آپریشنز میں فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں دہشت گردی پر امریکا کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں جاری دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ عزمِ استحکام کے تحت ملک بھر میں کاؤنٹر ٹیررازم مہم پوری شدت کے ساتھ جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز امن و امان کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *