حکومت نے رمضان سےقبل عوام کو بڑا ریلیف دے دیا

حکومت نے رمضان سےقبل عوام کو بڑا ریلیف دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے رمضان المبارک سے قبل عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے، جس کے تحت سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :رمضان پیکج،5000 روپے کن افراد کو ملیں گے ؟

نجی ٹی وی کے مطابق اسی سلسلے میں پنجاب حکومت کی جانب سے ’’رمضان بچت فیسٹیول‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو 13 فروری سے 15 فروری تک لاہور کے جیلانی پارک میں منعقد ہوگا۔

اس فیسٹیول کا مقصد عام شہریوں کو رمضان سے قبل روزمرہ استعمال کی اشیاء مناسب قیمتوں پر فراہم کرنا ہے تاکہ مہنگائی کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
رمضان بچت فیسٹیول میں فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سے منسلک تمام ذیلی محکمے بھرپور شرکت کریں گے، جبکہ مختلف اسٹالز پر اشیائے ضروریہ، سبزیاں، پھل، دالیں، آٹا، چینی، گھی اور دیگر خوراک کی اشیاء دستیاب ہوں گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ فیسٹیول میں فراہم کی جانے والی تمام اشیاء عام مارکیٹ کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد رعایتی نرخوں پر فروخت کی جائیں گی۔
سیکرٹری فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک سے پہلے سستی اور معیاری اشیاء کی دستیابی سے عوام کو واضح ریلیف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں :29 یا 30؟رواں سال کتنے روزے ہوں گے؟ماہرین فلکیات کی پیشگوئی

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ شہریوں کو محفوظ، صحت بخش اور معیاری خوراک فراہم کی جائے، تاکہ رمضان کے دوران مہنگائی کے مسائل میں کمی لائی جا سکے۔

صوبائی حکومت کے اس اقدام کو عوامی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں کو امید ہے کہ رمضان بچت فیسٹیول نہ صرف مہنگائی میں کمی کا باعث بنے گا بلکہ معیاری اشیاء تک آسان رسائی بھی فراہم کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *