وزارتِ اطلاعات پاکستان نے افغان اور بھارتی میڈیا کا پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا

وزارتِ اطلاعات پاکستان  نے افغان اور بھارتی میڈیا کا پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا

وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے  پاکستانی پائلٹ  کی گرفتاری کا  افغان اور بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا۔

افغان طالبان رجیم کیخلاف پاک افواج کی فیصلہ کن کارروائی کے بعد بھارت اور افغانستان کی  پروپیگنڈا  مشینز متحرک ۔ہو گئیں ، افغان طالبان رجیم کے آفیشل اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا اور جھوٹے دعوے نشر کیے جانا ایک شرمناک عمل ہے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات  پاکستان کے مطابق پاکستانی حکام، عالمی میڈیا اور دفاعی ادارے نے کسی طیارے کے نقصان کی تصدیق نہیں کی ، افغان حکام کا بے بنیاد دعویٰ بھارتی میڈیا اور افغان پروپیگنڈا ذرائع نے بڑے پیمانے پر پھیلایا گیا۔

افغان  وزارتِ دفاع نے من گھڑت  دعویٰ کیا تھا کہ افغان فورسز نے ننگرہار میں پاکستانی لڑاکا طیارہ مار گرایا اور پائلٹ کو زندہ گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان حکومت مذاق بن گئی ، سرکاری اکاؤنٹس سے بھی مضحکہ خیز جھوٹی خبروں کی تشہیر

وزارتِ اطلاعات و نشریات  پاکستان  کے مطابق افغانستان کی جانب سے جاری کردہ  تصویر 2021 میں ترکی میں روسی جہاز کے حادثے کی ہے،   زمینی حقائق نہ ہونے کے باعث بھارت اور افغان مضحکہ خیز دعوؤں کو محض فریب اور ہزیمت  قرار دیا جارہا ہے ۔

عالمی ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم پاکستان مخالف جھوٹی خبریں پھیلا  کر اپنی عبرتناک شکست پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ، افغان طالبان رجیم کے سرکاری ترجمان اور آفیشل اکاؤنٹس سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کر کے ڈلیٹ کرنا شرمناک عمل ہے

پاکستان مخالف منظم منفی پروپیگنڈا مہم بھارتی اور افغانی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کی پہچان بن چکی ہے۔

خیال رہے کہ  سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے ’’بی بی سی‘‘ کی جانب سے بھی ایک خبر شائع کی گئی جس میں افغان طالبان کے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیا گیا،  برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حقیقت میں سوشل میڈیا پر دکھائی گئی جہاز کی تصاویر کا تعلق اس تنازع سے نہیں ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *