پاک فضائیہ نے مؤثر انداز میں افغانستان کے صوبے ننگرہار میں افغان فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔
افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف پاکستان کی زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں ، پاک فضائیہ نے افغانستان کے صوبے ننگرہار کی مہمند دھارا بیس میں 2اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان رجیم کو پاکستان کے ہاتھوں بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، افغان طالبان رجیم کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کامیابی سے افغان طالبان کی عسکری تنصیبات کو تباہ کر رہی ہے۔
آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں 331 طالبان رجیم کے اہلکار و خوارج ہلاک اور 500 سے زائد زخمی کر دیے گئے ہیں۔
وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے دوران آج صبح 9 بجے تک افغان طالبان کو پہنچائے جانے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں۔
ایک بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ طالبان رجیم کے تباہ کیے جانے والے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کی تعداد 163 ہو گئی، 104 طالبان چوکیوں کو مکمل تباہ کر دیا گیا، جبکہ 22 چوکیاں پاکستان کے قبضے میں آ گئیں۔
عطاء تارڑ نے بتایا ہے کہ افغانستان بھر میں 37 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔