لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز کے خلاف 39 گیندوں پر 53 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 10 خوبصورت چوکے شامل تھے، جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس نصف سنچری کے ساتھ فخر زمان پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بیٹر بن گئے ہیں۔
انہوں نے 98 میچز میں 31.10 کی اوسط اور 141.90 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 3017 رنز بنا رکھے ہیں، جن میں 2 سنچریاں اور 24 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ وہ پی ایس ایل میں ایک ہی ٹیم، لاہور قلندرز، کے لیے 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
دوسری جانب بابر اعظم، جو پشاور زلمی کے کپتان ہیں، پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے 100 میچز میں 44.51 کی اوسط اور 127.50 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3792 رنز اسکور کیے ہیں، جن میں 2 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ کے وزیر اعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ریمارکس،نیا کیا کہہ دیا؟

