مختلف علاقوں میں بارش، موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کیلئے ایڈوائزری جاری

مختلف علاقوں میں بارش، موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کیلئے ایڈوائزری جاری

پنجاب کے سینٹرل ریجن کے مختلف علاقوں میں بارش اور ابر آلود موسم کے باعث موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ڈرائیورز کے لیے احتیاطی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

سنٹرل ریجن کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم-2 پر لاہور، کوٹ مومن، پنڈی بھٹیاں اور شیخوپورہ میں بارش جاری ہے۔
اسی طرح موٹروے ایم-3 پر شرق پور، ننکانہ صاحب، سمندری اور رجانہ سمیت متعدد مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور-سیالکوٹ موٹروے ایم-11 پر بھی مختلف مقامات پر بارش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بارشوں کا سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا ،مزید بارشیں ہوں گی ۔محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

سنٹرل زون کی قومی شاہراہوں پر لاہور، مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ اور دیگر علاقوں میں بوندا باندی اور ابر آلود موسم دیکھنے میں آ رہا ہے، اس کے علاوہ چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان اور بہاولپور میں بھی بارش کی اطلاع ہے۔

ترجمان نے ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ بارش کے دوران رفتار کم رکھیں، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھیں اور ہیڈلائٹس آن رکھیں۔

انہوں نے مزید خبردار کیا کہ اچانک بریک لگانے سے گریز کیا جائے اور گیلی سڑکوں پر نہایت محتاط ڈرائیونگ کی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *