آپریشن غصب الحق جاری ،سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے انہیں بھاری نقصان پہنچایا ہے،تازہ اپ ڈیٹ کے مطابق 5 اپریل 2026 کی شام 5 بجے تک صورتحال کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
وزیر اطلاعات کی طرف سے ایکس پر شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کو شدید جانی نقصان پہنچا، جن میں 796 دہشتگرد ہلاک اور 1043 سے زائد زخمی ہوئے،کارروائی کے دوران دشمن کے 286 ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کیا گیا جبکہ 44 پوسٹس قبضے میں لے لی گئیں۔
سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے 249 ٹینک، آرمرڈ گاڑیاں، آرٹلری گنیں اور ڈرونز بھی تباہ کیے، جبکہ افغانستان میں 81 دہشتگرد اور ان کی معاونت کرنے والی بنیادی ڈھانچے کی جگہوں کو فضائی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :آپریشن غضب للحق جاری، پاک فوج کی بھرپورکارروائی، باجوڑ سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹیں مکمل تباہ
2 اور 3 اپریل کی شب افغان طالبان اور خوارج کی جانب سے غلام خان سیکٹر میں سرحدی پوسٹ پر حملے کی کوشش کی گئی، جسے فورسز نے مکمل طور پر ناکام بنایا، اس جھڑپ میں دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، جس میں تقریباً 37 ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔
سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحدی سکیورٹی کو مضبوط بنانے اور دہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بنانے کے لیے جاری ہیں اور مستقبل میں بھی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ خطے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
✅Operation Ghazb lil Haq
✅Update 1700 hours 5 Apr 26✅ Summary of Fitna Al Khawarij / Afghan Taliban losses
▪️796 Killed,
▪️1043+ Injured
▪️286 Posts destroyed
▪️44 Posts captured
▪️249 tanks, armoured vehicles, artillery guns, drones destroyed
▪️81 terrorists and…— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) April 5, 2026

