وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کیلئے 10 ارب روپےکی معاونت کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کیلئے 10 ارب روپےکی معاونت کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے 10 ارب روپے کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ مریم نواز نے بلوچستان کا دورہ کیا اور کوئٹہ میں فرنٹیئر کور (ایف سی) ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی

، جہاں انہوں نے سکیورٹی فورسز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے صوبے میں امن و استحکام کے لیے پنجاب حکومت کی مکمل حمایت کا عزم ظاہر کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا جذبہ اور پاکستان سے وابستگی قابل ستائش ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی۔ ان کے مطابق دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی اور مشترکہ کوششوں سے ممکن ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں امن، خوشحالی اور استحکام قائم رہے۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی رات گئے بڑی کارروائیاں، مزید20 بھارتی بی ایل اے دہشتگرد ہلاک

مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان کو فتنہ نہیں بلکہ فتنہ الخوارج کا سامنا ہے اور اس کے خلاف جاری آپریشن میں پنجاب حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لیے پنجاب کے وسائل اور خدمات ہر وقت دستیاب ہیں اور دعا ہے کہ صوبے سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہو۔

اس دوران وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا دورہ بھی کیا گیا، جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ مریم نواز کا استقبال کیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ مریم نواز شریف کی بلوچستان آمد خوش آئند ہے اور سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت ایک مثبت اور قابل تحسین اقدام ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن عوامی فلاح کے لیے متحد ہیں اور مریم نواز کے اس اعلان سے صوبے میں سکیورٹی اور عوامی خدمات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ دونوں صوبوں کے حکام نے باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا، جس سے بلوچستان میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے مضبوط بنیاد قائم ہونے کی توقع ظاہر کی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *