گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر آگئی

گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر آگئی

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں ٹرانسپورٹرز اور گاڑیوں کے مالکان کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کا مقصد ریکارڈ کی درستگی اور نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق وہ تمام گاڑیاں جو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ہیں، ان کے مالکان کے لیے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ کی تفصیلات فوری طور پر درست کروائیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ جائزے کے دوران متعدد ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جہاں شناختی کارڈ کا ریکارڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے پاس موجود ڈیٹا میں مطابقت نہیں پائی گئی، اس عدم مطابقت کی وجہ سے گاڑی مالکان کو روٹ پرمٹ کے اجرا اور اس کی تجدید کے عمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اسی مسئلے کے حل کے لیے حکومت نے تمام متعلقہ افراد کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے کوائف کی بروقت تصحیح کو یقینی بنائیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسی کے تحت مالی معاونت صرف انہی افراد کو فراہم کی جائے گی جن کا ریکارڈ مکمل اور درست ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : جائیداد رکھنے اور خرید و فروخت کرنیوالوں کیلئے اہم خبر آگئی

اس لیے ٹرانسپورٹرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنے کاغذات کی تصدیق اور درستگی کا عمل مکمل کریں تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

مزید برآں، حکومت نے اس عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک اہم سہولت بھی فراہم کی ہے۔ روٹ پرمٹ، ڈیٹا لنکنگ اور ریکارڈ کی درستگی کے تمام مراحل کو ایک ماہ کے لیے مکمل طور پر مفت کر دیا گیا ہے، جس کے دوران کسی بھی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی ۔

تاہم حکام نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر کوائف درست نہ کروانے کی صورت میں متعلقہ افراد کے روٹ پرمٹ منسوخ کیے جا سکتے ہیں اور وہ حکومتی مالی امداد سے بھی محروم ہو سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *