ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ، صاحبزادہ فرحان کس نمبر پر آ گئے؟

ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ، صاحبزادہ فرحان کس نمبر پر آ گئے؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی)  نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی، نئی رینکنگ میں پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان کی ایک درجے ترقی ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان دوسرے نمبر پر آگئے، صاحبزادہ فرحان نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ 383 رنز بنائے تھے، ابھیشیک شرما بدستور سرفہرست جبکہ فل سالٹ دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان ٹی 20 ورلڈ کپ میں 2 سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ، اوپنر بلے باز نے سری لنکا کے خلاف ڈو اینڈ ڈائی میچ میں سنچری اسکور کی تھی۔

صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کے خلاف 59 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، علاوہ ازیں انہوں نے نمیبیا کے خلاف بھی سنچری نے شناکا کو چوکا مار کر ویرات کوہلی کا 319 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 ورلڈکپ میں آئی سی سی کا بڑا فیصلہ، سیمی فائنل کا شیڈول تبدیل

دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں تنزلی دیکھنے میں آئی ہے ، صائم ایوب اور بابر اعظم ایک ایک درجہ تنزلی کے ساتھ بالترتیب 35 ویں اور 37 ویں جبکہ ٹی ٹونٹی کے کپتان سلمان علی آغا تین درجے گر کر 41 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

سپنر عثمان طارق 55 ویں نمبر پر جبکہ سفیان مقیم 60 ویں نمبر پر براجمان ہیں،   صائم ایوب ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 67 ویں نمبر پر ہیں۔ لیگ سپنر شاداب خان سات درجے تنزلی کے ساتھ 72 ویں، فاسٹ بولر حارث رؤف تین درجے گر کر 84 ویں اور عباس آفریدی 415 پوائنٹس کے ساتھ 98 ویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب ایک درجے کمی سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جس سے بھارت کے ہاردک پانڈیا دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ زمبابوے کے کپتان سکندر رضا ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *