مداحوں کیلئے بری خبر ، اہم کھلاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ سے آؤٹ

مداحوں کیلئے بری خبر ، اہم کھلاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ سے آؤٹ

سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں تاہم کچھ ممالک کی ٹیموں کو بڑا دھچکا پہنچا ہے جہاں ان کے اہم کھلاڑی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے بلے باز برینڈن ٹیلر آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے آؤٹ ہو گئے ہیں ، برینڈن ٹیلر عمان کے خلاف میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی20 ورلڈکپ میں سست ترین ففٹی، عمانی کرکٹر نے محمد رضوان کا ریکارڈ برابر کردیا

زمبابوین اسکواڈ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر بین کرن کو شامل کر لیا گیا ہے، آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے متبادل پلیئر کی منظور ی دے دی ہے۔

 دوسری جانب آئر ینڈ ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ بھی انجری کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے، پال اسٹرلنگ کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری ہوئی، وہ کیچ پکڑتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل جہاز اور ہوٹل کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیکنیکل کمیٹی نے پال اسٹرلنگ کے متبادل کھلاڑی کی منظوری دے دی ہے ، پال اسٹرلنگ کی جگہ سیم ٹاپنگ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *