خلیج جنگ کے اثرات: پاکستان میں توانائی کا بحران، کھاد اور پاور سیکٹر متاثر

خلیج جنگ کے اثرات: پاکستان میں توانائی کا بحران، کھاد اور پاور سیکٹر متاثر

خطے میں جاری خلیج جنگ کے اثرات کے باعث پاکستان میں توانائی کا بحران سر اٹھانے لگا ہے اور ملک کے زراعت اور صنعت کے شعبے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گیس کی شدید قلت کے باعث کھاد بنانے والی بڑی کمپنی ایگری ٹیک نے اپنے یوریا پلانٹ کو بند کر دیا ہے۔ دیگر متعدد کمپنیوں کی طرح ایس این جی پی ایل نے ایگری ٹیک کو بھی گیس کی فراہمی معطل کر دی تھی۔

پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی سپلائی میں تقریباً 75 فیصد کمی واقع ہوئی ہے،6 جہاز کراچی نہیں پہنچ سکے، جس کے نتیجے میں 800 ایم ایم سی ایف ڈی کے بجائے صرف 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دستیاب ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن کے پاس 1200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس موجود ہے جبکہ مجموعی طلب 1800 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔

اس قلت کے باعث پاور اور کھاد کے شعبوں کو گیس کی سپلائی میں بڑا کٹ لگا ہے، جہاں انہیں 300 ایم ایم سی ایف ڈی کے بجائے صرف 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں تیل کا بحران،وفاقی وزیر خزانہ نے حقائق بتا دیے

حکام نے بتایا کہ یہ فیصلہ دونوں سیکٹرز کو اعتماد میں لے کر کیا گیا ہے تاکہ پیداواری اور توانائی کے شعبے کسی حد تک قائم رہیں۔ دیگر شارٹ فال گھریلو صارفین میں گیس مینجمنٹ کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *