سینئر سیاستدان و سابق ایم پی اے زعیم قادری انتقال کر گئے

سینئر سیاستدان و سابق ایم پی اے زعیم قادری انتقال کر گئے

پاکستان کے سینئر سیاستدان اور سابق رکن پنجاب اسمبلی سید زعیم قادری انتقال کر گئے ۔

 رپورٹس کے مطابق  وہ عارضۂ قلب کے باعث گزشتہ تین روز سے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے تاہم آج صبح4 بجے ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام بعد نمازِ مغرب لارنس روڈ پر ادا کی جائے گی، وہ مسلم لیگ ن پنجاب کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔

 سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ زعیم قادری کا شمار ملک کے متحرک اور واضح مؤقف رکھنے والے سیاستدانوں میں ہوتا تھا، وہ پاکستان مسلم لیگ ن سے وابستہ رہے اور پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے عوامی مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتے رہے، ان کی گفتگو، سیاسی بصیرت اور عوامی رابطہ مہم نے انہیں عوام میں خاص مقام دلایا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *