آپریشن غضب للحق ،527 افغان طالبان ہلاک،755سے زائد زخمی،237 پوسٹیں تباہ،38پر قبضہ،عطا تارڑ نے تازہ اعداد وشمار جاری کردئیے

آپریشن غضب للحق ،527  افغان طالبان ہلاک،755سے زائد  زخمی،237 پوسٹیں تباہ،38پر قبضہ،عطا تارڑ نے تازہ اعداد وشمار جاری کردئیے

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاک فوج کی جانب سے جاری آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

وفاقی وزیر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار جاری کے مطابق مختلف حملوں میں مجموعی طور پر 527 افغان طالبان ہلاک جبکہ 755 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ ان کارروائیوں کا مقصد مخصوص مقامات کو نشانہ بنانا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق فضائی حملوں کے دوران 237 حفاظتی چوکیاں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں جبکہ 38 چوکیاں قبضے میں بھی لے لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہاتھوں بدترین ہزیمت چھپانے کیلئے افغان طالبان کی میڈیا پر پابندیاں

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق کارروائیوں میں 205 ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور توپ خانے کے یونٹس کو تباہ کیا گیا ہے۔

عطا تارڑ کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں 62 مقامات کو فضائی کارروائیوں کے ذریعے مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *