پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا اور ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں قومی ٹیم کی کارکردگی، آئندہ سیریز اور عالمی مقابلوں کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی حالیہ کارکردگی، خامیوں اور آئندہ حکمتِ عملی پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ دیتے ہوئے بہتری کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ ناقص کارکردگی کے اسباب، کھلاڑیوں کی فارم، فیلڈنگ میں کمزوریوں اور مڈل آرڈر کے مسائل پر بھی کھل کر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے علالت کے باوجود قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کرکٹ کے اہم امور پر سنجیدہ گفتگو کی۔ انہوں نے ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے، ڈسپلن کو مزید مضبوط کرنے اور نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کیوں ہو رہی؟معاملہ وزیر اعظم تک پہنچ گیا

