چیئرمین پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے ملک میں فرقہ واریت اور منفی بیان بازی کرنیوالے عناصر کی مذمت کرتے کہا کہ آج امت مسلمہ کا اتحاد ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے اور کامیابی کا راز بھی ہے ۔
چیئرمین سنی تحریک نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اس وقت شدید جنگی حالات سے گزر رہا ہے ایسے وقت میں کوئی باشعور مسلمان فرقہ واریت نہیں پھیلائے گا، پاکستان میں تمام مسالک موجود ہیں لہذا جو شخص یہاں بیٹھ کر فرقہ واریت پھیلائے وہ پاکستان اور ایران کا خیر خوا نہیں بلکہ دشمن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے غزہ اور فلسطین و شام میں کشمیر میں مل کر لڑائی لڑی، ہم نے مل کر آواز اٹھائی، مرنے والا مظلوم اور مارنے والا ظالم ، آج بھی ایران پر حملے پر تمام مکتبہ فکر نے مل کر آواز اٹھائی اور کہا کہ ایران پہ حملہ عالم اسلام پر حملہ قرار دیا گیا ۔
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اتحاد ہماری اصل طاقت ہے لیکن افسوس کچھ لوگ اپنے سیاسی سی مفادات کے لیے استعمال کر رہے ہیں، یہ نفرت اور تقسیم نہ پاکستان نہ فلسطین نہ غزا کے مسلمانوں کے لیے مفید نہیں ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ہر پاکستانی پہ فرض ہے کہ ایسے عناصر کو مسترد کرے اتحاد اور اتفاق کو فروغ دے اسی میں ہماری کامیابی کا راز ہے ۔