پاک افغان حدود سے گزرنے والے متعدد روٹس مصروف ترین فضائی کوریڈورز میں شامل

پاک افغان حدود سے گزرنے والے متعدد روٹس مصروف ترین فضائی کوریڈورز میں شامل

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے پاکستان اور افغانستان کی فضائی حدود سے اوور فلائنگ میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق پاک افغان فضائی حدود سے گزرنے والے متعدد روٹس دنیا کے مصروف ترین فضائی کوریڈورز میں شامل ہو گئے ہیں، فلائٹ ریڈار سے لی گئی تصاویر میں پاکستان اور افغانستان کی فضائی حدود میں پروازوں کا واضح رش دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بتانا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود سے اوور فلائنگ کئی گنا بڑھنے سے ایوی ایشن انڈسٹری کو لاکھوں ڈالر کا منافع حاصل ہونے کی توقع ہے

یہ بھی پڑھیں :مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، لبنان اور اردن کی فضائی حدود کھل گئیں

دوسری جانب ایران پر حملے کے بعد مشرقِ وسطیٰ سے متعلق 11 غیر ملکی پروازیں گزشتہ 3 روز سے پاکستانی ایئر پورٹس پر پھنسی ہوئی ہیں اور اڑان نہ بھر سکیں، ملتان ایئر پورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی ایک پرواز 3 دن سے روانگی کی منتظر ہے ، سیالکوٹ ایئر پورٹ پر بھی 2 غیر ملکی ایئر لائنز کی 2 پروازیں موجود ہیں جو پرواز نہیں کر سکیں۔

ادھر لبنان اور اردن کی فضائی حدود کھل گئیں، جبکہ 8 ممالک کی فضائی حدود تیسرے دن بھی بند رہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق مشرق وسطیٰ بحران کے باعث 3 دن میں 10 ہزار پروازیں متاثر ہوئی ہیں، آج بھی پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 174 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

پاکستانی ایئر پورٹس سے 3 دن میں 500 پروازیں منسوخ کی گئیں، اتوار کو مشرق وسطیٰ کے 7 بڑے ایئر پورٹس کی 3400 پروازیں منسوخ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :ایران پر حملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی ، سروے

ایران، امارات، قطر، بحرین، کویت، عراق، شام، اسرائیلی فضائی حدود مسلسل بند ہے، پاکستان سے دبئی، شارجہ، دوحہ، نجف، استنبول، ابوظبی سمیت مسقط، بحرین، تہران، دمام، مسقط، راس الخیمہ کی پروازیں منسوخ کی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *