پنجاب حکومت 1کھرب 22 ارب روپے کی خطیر رقم سے کیا کرنے جارہی۔تفصیلات آگئیں

پنجاب حکومت 1کھرب 22 ارب روپے کی خطیر رقم سے کیا کرنے جارہی۔تفصیلات آگئیں

پنجاب حکومت نے صوبے کی معاشی ترقی اور اقتصادی بحالی کے لیے 1 کھرب 22 ارب روپے کے جامع منصوبے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی ماہرین اور محکمہ خزانہ کے حکام نے اس منصوبے کی تفصیلی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی ہے جس میں صوبے کے گروتھ ماڈل میں بڑی ساختی تبدیلیوں کی تجاویز شامل ہیں۔

منصوبے کے تحت صنعتی شعبے کو فروغ دینے کیلئے صنعتی سپر کلسٹرز کے قیام پر 20 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے جبکہ جنوبی پنجاب کے صنعتی ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25 ارب روپے کی سرمایہ کاری تجویز کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ صنعتی کلسٹرز کو برآمدی بنیادوں پر اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زرعی شعبے میں پیداوار بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے سمارٹ فارمنگ پروگرامز پر 25 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ انسانی وسائل اور اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے 10 ارب روپے جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈلز کو فروغ دینے کیلئے بھی 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کی مسلسل اونچی اڑان،فی بیرل قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے پنجاب میں ڈیٹا سینٹرز اور آئی ٹی سہولیات کے قیام پر 30 ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ بجلی اور پاور سیکٹر میں اصلاحات کیلئے بھی 30 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اسی طرح ایگری پروسیسنگ صنعت کے قیام کیلئے 20 ارب روپے، پنجاب انفراسٹرکچر اینڈ گارنٹی فنڈ کیلئے 300 ارب روپے اور طویل المدتی سرمایہ کاری اور اسپیشل سیونگ اسکیموں کیلئے 700 ارب روپے رکھنے کی تجویز شامل ہے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کا بنیادی مقصد صوبے میں صنعت، زراعت، انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل کے شعبوں میں ترقی کو تیز کرنا اور پنجاب کو معاشی طور پر مستحکم اور ترقی یافتہ بنانا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *