حکومت کا غریب گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا غریب گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کابینہ کے اہم اجلاس میں ضم اضلاع کے غریب خاندانوں کی زندگیوں میں آسانی لانے اور صوبے میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے اربوں روپے کے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ نے ایک تاریخی اقدام کے تحت ضم شدہ اضلاع کے ایک لاکھ 20 ہزار غریب اور کم آمدن والے گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دی ہے، جس سے ان علاقوں میں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

کابینہ اجلاس میں پشاور کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ‘ریویٹالائزیشن پلان’ کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔ ان منصوبوں میں سڑکوں کی بہتری، نئے انڈر پاسز کی تعمیر، ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کو جدید بنانا، شہر میں نئے ٹریفک سگنلز کی تنصیب اور یادگاری مونومنٹس کی تعمیر شامل ہے۔

عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے کابینہ نے اہم مالیاتی گرانٹس بھی منظور کیں۔ رمضان ریلیف پیکج اور دسترخوان کے لیے 16 کروڑ 87 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی جبکہ ریلیف پیکج سے فائدہ اٹھانے والے خاندانوں کی تعداد بڑھا کر 10 لاکھ 57 ہزار سے زائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’افغانیوں کیساتھ طالبان کا پرینک ‘‘: تبلیغ کیلئے گئے تین افراد کو پاکستان کا مذاکراتی وفد قرار دے دیا

اس کے علاوہ خصوصی تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم بچوں کے لیے موسمِ سرما کے کپڑوں کی خریداری کے لیے 4 کروڑ 17 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

صوبائی کابینہ نے واجب الادا واجبات کی ادائیگی کے لیے 40 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے 4 کروڑ 10 لاکھ روپے اور ڈیٹ مینجمنٹ فنڈ رولز میں ترامیم کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں کے پی اکنامک زونز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی تقرری کا معاملہ بھی طے پا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *