امریکا نے افغانستان کو ناجائز حراست کی سرپرستی کرنیوالی ریاست قرار دیدیا

امریکا نے افغانستان کو ناجائز حراست کی سرپرستی کرنیوالی ریاست قرار دیدیا

امریکا نے افغانستان کو ناجائز حراست کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے افغانستان کو باضابطہ طور پراسٹیٹ اسپانسر آف رانگ فل ڈیٹینشن قرار دے دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ افغانستان کو ناجائز حراست کی ریاستی سرپرستی کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان پالیسی میں رعایت کے لیے دہشتگردانہ حربے جاری رکھے ہوئے ہیں، موجودہ امریکی انتظامیہ کے دور میں یہ طریقہ کارآمد نہیں ہوگا۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان میں قید ڈینس کوئل، محمود حبیبی اور دیگر امریکیوں کو رہا کریں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ طالبان اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے عالمی دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

 2021 میں افغانستان پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے افغان عبوری حکام نے منظم طریقے سے بنیادی حقوق کو محدود کیا ہے۔

اس دوران لڑکیوں کو ثانوی تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا، خواتین کی افرادی قوت میں شرکت کو محدود کیا گیا، اور اظہار رائے کی آزادی پر بھی سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں، اس پیش رفت سے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے شدید ردعمل آیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *