چیف خطیب خیبر پختونخوا طیب قریشی نے کہا ہے کہ جو بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے گا، پوری قوم اس کے خلاف ایک ہو کر کھڑی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چیف خطیب خیبر پختونخوا نے اپنے خطاب میں پاکستان کے اسلامی تشخص کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس ملک کو خاص مقام دیا ہے۔ حرمین شریفین کی حفاظت ہو یا عالمِ اسلام کی خدمت، پاکستان کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔
طیب قریشی نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج اور پولیس پر فخر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وردی والے کوئی اجنبی نہیں بلکہ ہمارے اپنے بچے ہیں، کسی کے بیٹے، کسی کے بھتیجے اور کسی کے بھائی ہیں جو ہماری حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔ ان کی شہادتیں ہماری قوم کا فخر ہیں اور ہم سب کو ان کی قدر کرنی چاہیے۔
آخر میں انہوں نے پاکستان، خصوصاً خیبر پختونخوا کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور کہا کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، ہمیں دہشت گردی سے نجات دے اور ہمارے دلوں کی جائز حاجات پوری فرمائے۔
مزید پڑھیں: امریکہ کا ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا منصوبہ، امریکی میڈیا کا بڑا انکشاف

