وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آج جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے محدود سطح کی ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے مشکل حالات میں پاکستان کی مکمل یکجہتی اور سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے، فیلڈ مارشل

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اور خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔

قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے کے لیے جدہ پہنچے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *