واٹس ایپ میں 2026 کا سب سے بڑا فیچر متعارف

واٹس ایپ میں 2026 کا سب سے بڑا فیچر متعارف

واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بیٹا ورژنز میں محدود صارفین کے لیے نیا یوزر نیم فیچر متعارف کروا دیا ہے، جسے 2026 کا سب سے بڑی اپ ڈیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنا فون نمبر دوسروں کے ساتھ شیئر کیے بغیر رابطہ قائم کر سکیں گے، کیونکہ یوزر نیم اب میسنجر میں شناخت کا نیا ذریعہ ہوگا، واٹس ایپ صارفین کے لیے 4 ہندسوں پر مشتمل یوزر نیم کی سہولت بھی فراہم کرے گا تاکہ سکیورٹی مزید مضبوط ہو۔

واٹس ایپ کے مطابق، جب کوئی شخص میسج بھیجے گا تو اسے صرف یوزر نیم معلوم ہونا ضروری ہوگا، تاہم فون نمبر کا واٹس ایپ کے ساتھ منسلک ہونا لازمی ہے۔

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ

واٹس ایپ سیٹنگز میں جائیں۔

اپنی پروفائل فوٹو پر کلک کریں۔

نیچے موجود یوزر نیم آپشن منتخب کریں اور اپنا یوزر نیم تیار کریں،صارف چاہیں تو فیس بک یا انسٹاگرام یوزر نیم بھی واٹس ایپ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیچر جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور واٹس ایپ پر پرائیویسی اور سکیورٹی میں خاطر خواہ اضافہ کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *