تعلیمی اداروں میں چھٹیاں، وزیر تعلیم کا بڑا اعلان

تعلیمی اداروں میں چھٹیاں، وزیر تعلیم کا بڑا اعلان

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔

وزیر تعلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول 10 مارچ سے 31 مارچ 2026 تک بند رہیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پہلے سے طے شدہ امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔

رانا سکندر حیات کے مطابق جہاں ممکن ہو تعلیمی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے نوجوان کرکٹر نے کرکٹ کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا، سوشل میڈیا پر ٹوٹے دل کے ’ایموجی‘ کے ساتھ پیغام وائرل

دوسری جانب صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی، ناگزیر سکیورٹی کے لئے صرف ایک گاڑی صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسر کے ہمراہ ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاتر میں ’ورک فرام ہوم‘ کا فیصلہ کیا ہے، صرف ضروری عملہ ہی دفتر آئے گا، سکول، کالج اور یونیورسٹیاں، 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، سکول اور تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لے سکیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *