پاکستان امن کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے کے لئے متحرک، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹرمپ سے رابطہ، وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ

پاکستان امن کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے کے لئے متحرک، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹرمپ سے رابطہ، وزیراعظم  کی ایرانی صدر سے گفتگو، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستان نے امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں اور اسے اس معاملے میں کلیدی کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں قرار دیا جا رہا ہے۔

نامور امریکی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران بحران میں کردار ادا کرنے کے لیے متحرک ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم رابطہ بھی کیا ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے بیک چینل سفارتکاری کے ذریعے امن کی راہ ہموار کرنے میں مصروف ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ کیا ہے، جو اس سفارتی عمل کا حصہ ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان کی ان کوششوں کا بنیادی مقصد خطے میں ممکنہ جنگ کو روکنا اور مزید نقصان سے بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن ڈی سی میں یومِ پاکستان کی پروقار تقریب، سفیر کی جانب سے پرچم کشائی اور قومی عزم کی تجدید

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *