مزید دو ججز نوکری سے برطرف

مزید دو ججز نوکری سے برطرف

پشاور ہائیکورٹ نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو نوکری سے برطرف کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مدثر شاہ ترمزی کو عہدے سے برطرف کیا گیا، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ افضل کو بھی نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ججز کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی، اور انہیں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔

ادھر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ نسیم اکبر نے خود ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے سینئر سول جج مردان اعجاز الحق اعوان کو بھی نااہلی اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔

جج اعجاز الحق کے خلاف محکمانہ کارروائی خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2011 کے تحت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نااہلی اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر سینئر سول جج ملازمت سے برطرف

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *