صدر مملکت اور وزیراعظم کاکشمیری عوام کی حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ

صدر مملکت اور وزیراعظم کاکشمیری عوام کی حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی جائز جدوجہد کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر مملکت اور وزیراعظم  نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کیلئے محض تشویش کے اظہار سے آگے بڑھے اور بھارت کو اُس کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے روکے۔

دوسری جانب یومِ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغامات میں چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور مسلح ا فواج نے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں اُن کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : یومِ کشمیر پر پاک افواج کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

آئی ایس پی آرکے مطابق مسلح ا فواج نے زور دیا کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ اور پُرامن حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیرآج منایا جارہا ہے جس کامقصد بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکے عوام کے حق خودارادیت کے لئے منصفانہ جدوجہد میں اُن کی حمایت کرناہے۔

یہ دن غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ظلم وستم کی جانب بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لئے منایاجاتاہے۔

اس سلسلے میں آج پاکستان اورآزادجموں وکشمیربھرمیں سیمینارز کاانعقاد کیاجائے گااور یکجہتی واکس اورریلیاں نکالی جائیں گی، تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھرمیں دن دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *