اندرون وبیرون ملک پروازوں کے کرایوں میں اضافہ،ایئر لائن ٹکٹس میں کتنا اضافہ ہوا؟تفصیلات آگئیں

اندرون وبیرون ملک پروازوں کے کرایوں میں اضافہ،ایئر لائن ٹکٹس میں کتنا اضافہ ہوا؟تفصیلات آگئیں

پاکستان میں طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں حالیہ نمایاں اضافے کے بعد ملکی ایئرلائنز نے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک پروازوں کے کرایوں میں 2800 سے 5 ہزار روپے فی ٹکٹ تک اضافہ کیا گیا ہے۔ کراچی سے لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لیے پروازوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ اور وسط ایشیائی ممالک کے لیے ٹکٹ کی قیمتوں میں تقریباً 15 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ طویل فاصلے کی پروازوں پر اضافہ اس سے بھی زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا بڑا اعلان،خام تیل کی قیمتوں میں 15فیصد کمی

پاکستان سے ٹورنٹو اور مانچسٹر جانے والی پروازوں کے کرایوں میں تقریباً 28 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اکنامی کلاس کا یک طرفہ کرایہ ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان میں طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد جیٹ فیول کی فی لٹر قیمت بڑھ کر 342 روپے ہو گئی تھی۔ ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آپریشنل اخراجات بڑھنے پر پروازوں کے کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *