انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے، جن میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔
صاحبزادہ فرحان نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 میچز میں 76.60 کی اوسط اور 160.25 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ مجموعی طور پر 383 رنز اسکور کیے۔ انہوں نے صرف 6 اننگز میں یہ رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا اور نمیبیا کے خلاف سنچریاں بھی اسکور کیں اور وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے واحد بیٹر بن گئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے بھارت کے سنجو سیمسن کو بھی پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے ول جیکس، جنوبی افریقا کے لونگی نگیدی اور ایڈن مارکرم بھی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔
دیگر نامزد کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا اور ٹم سیفرٹ جبکہ امریکا کے شاڈلے فن سکولویک بھی شامل ہیں۔