عالمی سفارتکاری میں پاکستان کی بڑی کامیابی: بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار

عالمی سفارتکاری میں پاکستان کی بڑی کامیابی: بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار

عالمی سفارتکاری کے محاذ پر پاکستان کی حالیہ کامیابیوں نے بھارت کی ان تمام کوششوں کو ملیا میٹ کر دیا ہے جن کا مقصد پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنا تھا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی برسوں پر محیط “پاکستان کو تنہا کرنے” کی پالیسی نہ صرف ناکام ہو چکی ہے بلکہ اب خود بھارت کے اندر سے مودی سرکار کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کی لہر اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی خبر رساں اداروں نے مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ خطے میں بھارتی اجارہ داری کا بیانیہ دم توڑ چکا ہے اور عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو شدید دھچکا لگا ہے۔

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے بھارتی خارجہ پالیسی کو ایک مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔ ان کے مطابق، مودی سرکار اپنی آزادانہ حیثیت کھو چکی ہے اور اب صرف امریکہ اور اسرائیل کے اشاروں پر چل رہی ہے۔

کانگریس کے ایک اور رہنما پون کھیڑا نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جہاں بی جے پی اپنی ‘فرضی کامیابیوں’ پر بغلیں بجا رہی ہے، وہیں پاکستان نے ایک اہم عالمی موڑ پر سفارتی میز پر اپنی مضبوط جگہ بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ اسے نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔

پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش اور خطے کے دیگر اہم معاملات میں متحرک کردار نے اسے ایک “ذمہ دار ریاست” کے طور پر ابھارا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ پاکستان کی اس فعال سفارتکاری نے بھارت کے اس دیرینہ پروپیگنڈے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے جس کے ذریعے وہ پاکستان کو دہشت گردی یا انتہا پسندی سے جوڑ کر تنہا کرنے کی کوشش کرتا تھا۔

مزید پڑھیں: تعریف وہ جو دشمن کرے،، پاکستان کی کامیابی کا بھارتی بھی اعتراف کرنے لگے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *