مارکیٹس کتنے بجے تک کھلی رہیں گی؟ حکومت کا بڑا فیصلہ

مارکیٹس کتنے بجے تک کھلی رہیں گی؟ حکومت کا بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت نے مارکیٹس کے اوقات کار میں دی گئی نرمی ختم کرتے ہوئے صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیوں کے سابقہ اوقات بحال کر دیے ہیں۔

ترجمان ڈی سی لاہور کے مطابق عیدالفطر کے بعد پنجاب بھر میں مارکیٹس کے اوقات کار دوبارہ نافذ کر دیے گئے ہیں، جس کے تحت شہر بھر میں دکانیں اب رات 10 بجے بند ہوں گی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ دکانوں کے اوقات کار میں نرمی صرف رمضان المبارک کے لیے دی گئی تھی، اور رمضان کے اختتام کے بعد دوبارہ پہلے کے اوقات کار ہی لاگو ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹوں کو رات 10 بجے بند کرنے سے متعلق کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ عید کے موقع پر دی گئی 24 گھنٹے کاروبار کی اجازت بھی واپس لے لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے آسیہ اندرابی کے خلاف بھارتی عدالتی فیصلے کو مسترد کردیا، سزا غیر قانونی ہے، عالمی برادری فوری نوٹس لے، دفتر خارجہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *