وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان رجیم کے بے بنیاد دعوؤں کو مسترد کر دیا

وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان رجیم کے بے بنیاد دعوؤں کو مسترد کر دیا

وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان رجیم کی جانب سے چیک پوسٹس پر قبضے اور نقصانات کے دعوؤں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق اس نوعیت کے من گھڑت دعوے افغانستان کے اندر عوامی رائے ہموار کرنے کی مذموم کوشش ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے پہنچائے گئے نقصانات کے حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات بروقت معلومات فراہم کر رہی ہے۔

وزارت اطلاعات کے بیان کے مطابق حکومت کی جانب سے پروپیگنڈا کرنے کے بجائے تصاویر اور ویڈیوز کی مدد سے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو پہنچائے جانے والے نقصانات کی تفصیلات فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کیلئے پروازوں سے متعلق اہم اپ ڈیٹ

وزارت اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ طالبان آؤٹ لیٹس اور ان کے حمایتی بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *