مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھارتی میڈیا پھر جھوٹ پر اتر آیا، جعلی اور پرانی ویڈیوز چلانا شروع کر دیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھارتی میڈیا پھر جھوٹ پر اتر آیا، جعلی اور پرانی ویڈیوز چلانا شروع کر دیں

مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بھارتی میڈیا ایک بار پھر متنازع خبروں اور گمراہ کن مواد نشر کرنے پر تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا نے ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے تناظر میں برج خلیفہ پر حملے کی جعلی خبر نشر کر دی۔ اس کے علاوہ بحرین کی ایک ویڈیو کو دبئی کی ویڈیو بنا کر نشر کیا گیا۔

اسی طرح بھارتی میڈیا کی جانب سے دبئی کے ایک فلیٹ میں موجود خاتون پر حملے سے متعلق جھوٹی خبر بھی پھیلائی گئی۔

خلیجی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض بدنامِ زمانہ بھارتی ٹی وی چینلز اسرائیل کا بیانیہ آگے بڑھا رہے ہیں۔ خلیجی میڈیا کے مطابق اسلاموفوبیا بھارت سے نکل کر خلیجی ممالک تک پہنچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا فی الحال ایران میں زمینی فوج تعینات نہیں کر رہا ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

عرب میڈیا ہاؤسز نے اپنی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ری پبلک ٹی وی، زی نیوز، انڈیا ٹی وی، آج تک، اے بی پی اور ٹائمز ناؤ جیسے بھارتی چینلز کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *