ایرانی فوج کا امریکا کیساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہ کرنے کا اعلان

ایرانی فوج کا امریکا کیساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہ کرنے کا اعلان

ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاہدے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ تہران موجودہ حالات میں واشنگٹن کے ساتھ کسی مفاہمت کی پالیسی پر گامزن نہیں ہوگا۔

ایرانی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان کے ترجمان نے امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنی شکست کو معاہدے کا نام دینے کی کوشش نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکی اثر و رسوخ کے آثار معدوم ہو رہے ہیں اور ایران کسی دباؤ میں آکر پالیسی تبدیل نہیں کرے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ خطے میں استحکام ایران کی افواج کی طاقت کی بدولت برقرار ہے اور امریکا کو یہ حقیقت تسلیم کرنا ہوگی۔ ان کے مطابق جب تک واشنگٹن زمینی حقائق کو نہیں سمجھے گا، توانائی کی قیمتیں بھی پرانی سطح پر واپس نہیں آ سکیں گی کیونکہ علاقائی کشیدگی کا براہِ راست اثر عالمی منڈیوں پر پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے جنگ بندی کے اشارے بے اثر، عالمی منڈی میں پھر تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ

انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ استحکام طاقت کے ذریعے حاصل ہوتا ہے اور ایران کے چاہنے تک موجودہ صورتحال پہلے جیسی نہیں ہو سکتی۔ ترجمان کے مطابق نہ اب اور نہ مستقبل میں ایران ایسے فریق کے ساتھ معاہدہ کرے گا جس پر اسے اعتماد نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدا سے ہی ایران کا مؤقف واضح اور غیر مبہم رہا ہے اور آئندہ بھی یہی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایرانی عسکری قیادت کا یہ بیان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں اہم پیش رفت ہے، جس کے اثرات نہ صرف علاقائی سیاست بلکہ عالمی توانائی منڈی پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *