وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے پاکستان تحریکِ انصاف کی شٹرڈائون ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور شہری احتجاجی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں اس بات کا اظہار کیا کہ پہلی بار دیکھا گیا کہ ’ پہیہ جام‘ خود ہی جام ہو گی اور عوام نے نفرت، انتشار اور تقسیم کی سیاست کو قبول نہیں کیا۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ آج اتوار کے باوجود شہر میں گہما گہمی دیکھی گئی اور لوگ معمولات زندگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ عوام کا واضح پیغام ہے کہ وہ روزمرہ زندگی کو معطل کرنے والی ہڑتالوں اور احتجاجی کالز کی حمایت نہیں کرتے۔.
پہلی دفعہ دیکھا ہے کہ پہیہ جام ہی جام ہو گیا۔ لوگوں نے نفرت انتشار اور تقسیم کی سیاست کو رد کر دیا۔ عوام احتجاجی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور تحریک انصاف کی کال کو بری طرح مسترد کر دیا ہے۔ اتوار بھی ہے اور گہما گہمی بھی۔
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 8, 2026

