ٹرمپ کا ایران جنگ جاری رکھنے کا اعلان

ٹرمپ کا ایران جنگ جاری رکھنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک ماہ سے جاری اس جنگ میں امریکی فوج نے فیصلہ کن کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اسٹریٹجک مقاصد کی تکمیل تک یہ مشن جاری رہے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار ہفتوں کے دوران ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی ایٹمی صلاحیتوں اور قیادت کے بڑے حصے کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جب تک تمام فوجی اہداف حاصل نہیں ہو جاتے، جنگ ختم نہیں ہوگی۔

اپنے خطاب میں امریکی صدر نے ایرانی حکومت پر 45 ہزار مظاہرین کے قتل کا سنگین الزام بھی عائد کیا، تاہم اس حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہائیوں سے جاری ‘امریکہ اور اسرائیل مردہ باد’ کے بیانیے کا اب خاتمہ قریب ہے۔

مزید پڑھیں:آسٹریلوی وزیراعظم کا ایران جنگ کے مقاصد پر صدر ٹرمپ سے وضاحت کا مطالبہ

آبنائے ہرمز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اس گزرگاہ کی ضرورت نہیں ہے، لیکن جنگ کے خاتمے کے ساتھ ہی یہ راستہ قدرتی طور پر بحال ہو جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *