تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق حکومت کا بڑا اعلان

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق حکومت کا بڑا اعلان

 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کئی دنوں کے بعد سکولوں کے دوبارہ کھلنے کے ساتھ ہی ہفتہ وار چھٹیوں اور سکولوں کی ٹائمنگ کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق  جس کے تحت سکولوں کے شیڈول میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں جمعہ کے روز ہفتہ وار چھٹی ہوگی تعلیمی ادارے ہفتے میں چار دن کھلے رہیں گے اور تین دن چھٹی ہوگی۔ اس فیصلے کا مقصد تعلیمی نظام میں بہتری لانا اور طلبہ و اساتذہ کے لیے زیادہ مؤثر تدریسی ماحول فراہم کرنا ہے۔

نئے شیڈول کے تحت سکول صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے۔ ڈبل شفٹ سکولوں میں صبح کی شفٹ کو ساڑھے 12 بجے چھٹی دی جائے گی، جبکہ دوسری شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو مزید ریلیف دینے کی خوشخبری سنا دی

حکام کا کہنا ہے کہ نئے اوقات کار پر فوری عملدرآمد ہوگا اور تمام تعلیمی اداروں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ کسی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔

محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق ان نئے اوقات کار کا مقصد نہ صرف تدریسی عمل کو بہتر بنانا ہے بلکہ طلبہ کی کارکردگی میں اضافہ اور تعلیمی معیار کو بلند کرنا بھی ہے۔ اس کے علاوہ اس اقدام سے سکولوں میں نظم و ضبط اور وقت کی پابندی کو بھی فروغ ملے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *