ٹرمپ نے اوباما اور انکی اہلیہ کی انتہائی توہین آمیز ویڈیو سوشل میڈٰیا پر اپلوڈ کر دی

ٹرمپ نے اوباما اور انکی اہلیہ کی انتہائی توہین آمیز ویڈیو سوشل میڈٰیا پر اپلوڈ کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سابق صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشال اوباما کے خلاف ایک انتہائی توہین آمیز اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جانے کے بعد امریکا میں شدید سیاسی ردِعمل سامنے آ گیا، جس پر تنقید کے بعد مذکورہ ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ایسی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں سابق صدر باراک اوباما اور سابق خاتون اول مشال اوباما کو توہین آمیز انداز میں دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین، سیاسی حلقوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی، جس کے بعد پوسٹ کو ہٹا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران مزاکرات میں بڑی پیش رفت،ٹرمپ کا اہم بیان سامنے آگیا

وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ویڈیو غلطی سے ایک اسٹاف ممبر کی جانب سے پوسٹ ہو گئی تھی، جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ تاہم اس وضاحت پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سابق صدارتی امیدوار اور ڈیموکریٹ رہنما کاملا ہیرس نے وائٹ ہاؤس کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر پردہ ڈالنے کی کوشش کسی طور قابلِ قبول نہیں، کیونکہ ابتدا میں اس ویڈیو کا دفاع کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کون ہیں اور ان کے نظریات کیا ہیں۔

ڈیموکریٹک سینیٹر برنی سینڈرز نے بھی اس معاملے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور سوال اٹھایا کہ کیا ری پبلکن رہنما ایک نسل پرست شخص کے سامنے مسلسل خاموشی اختیار کرتے رہیں گے؟

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اوباما سے متعلق مکمل پوسٹ نہیں دیکھی تھی، جیسے ہی انہیں اس ویڈیو کے مواد کا علم ہوا، اسے ہٹا دیا گیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جان بوجھ کر کوئی غلطی نہیں کی کیونکہ وہ روزانہ ہزاروں معلومات اور پوسٹس دیکھتے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیار کی گئی ایسی متنازع ویڈیوز نہ صرف سیاسی ماحول کو مزید کشیدہ کر رہی ہیں بلکہ امریکی سیاست میں اخلاقی حدود پر بھی سنجیدہ سوالات کھڑے کر رہی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *