وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے حالیہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی اقدام کیا ہے جس کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ مفت کر دی ہے اب تمام سرکاری بسوں ، ٹرین پر لوگ فری سفر کر سکیں گے ۔
پنجاب حکومت نے عوامی ریلیف کے لیے بڑا پیکج متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سروسز کو مفت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سفری اخراجات سے ریلیف فراہم کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کسانوں کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی شعبے کو سہارا دینے کے لیے ڈیزل پر فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی، جبکہ چھوٹے کسانوں کو فی ایکڑ 1500 روپے سبسڈی بھی فراہم کی جائے گی۔
حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے بھی بڑا ریلیف دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رجسٹرڈ بائیک رائیڈرز کو 20 لیٹر تک فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی۔
اس کے علاوہ کمرشل ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بھی شامل کیا گیا ہے، جہاں ٹرک مالکان کو 80 ہزار روپے ماہانہ جبکہ بس مالکان کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے سبسڈی کی ادائیگی کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت تمام رقوم ڈیجیٹل ای والٹ کے ذریعے براہ راست مستحق افراد کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں گی۔ حکام کے مطابق صرف رجسٹرڈ گاڑی مالکان ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس پیکج کا مقصد مہنگائی کے اثرات کو کم کرنا، عوام کو فوری ریلیف دینا اور زرعی و ٹرانسپورٹ شعبوں کو مستحکم کرنا ہے۔