کچھ علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش، فریقین دو ہفتوں تک معاہدے کی پاسداری کریں ، شہباز شریف

کچھ علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش، فریقین دو ہفتوں تک معاہدے کی پاسداری کریں ، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مختلف مقامات پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جو امن عمل کی روح کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پائیدار امن کی راہ میں رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں، وزیر اعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں متعلقہ فریقین پر زور دیا  ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور دو ہفتوں تک طے شدہ جنگ بندی کے معاہدے کا مکمل احترام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہم ضرورت یہ ہے کہ تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

دریں اثناوزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  تھا کہ سیاسی و عسکری قیادت ایک تھی، ہے اور رہے گی، اور قومی سطح پر تمام ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے اس جنگ کے خاتمے کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعائیں کیں، انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر کی جانب سے بھائی کو بھائی سے لڑانے کی کوشش کی جا رہی تھی، تاہم پاکستان نے سفارتی سطح پر اہم کامیابی حاصل کی جس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم کے مطابق جنگ کے شعلے دو ہفتوں کے لیے بجھ گئے ہیں، جبکہ یہ شعلے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہے تھے، جو عالمی امن کے لیے خطرہ بن رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ سیز فائر کے حصول کے لیے راتوں کو جاگ کر مسلسل کوششیں کی گئیں اور بالآخر یہ مرحلہ طے پایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب نے واضح طور پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا، جس پر انہوں نے سعودی عرب، عمان، قطر، ترکیہ سمیت تمام خلیجی ممالک اور عظیم دوست چین کا شکریہ ادا کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *