باڑہ: خیبر چوک میدانِ جنگ بن گیا، پی ٹی آئی اور اے این پی کارکنان آمنے سامنے ،متعدد زخمی

باڑہ: خیبر چوک میدانِ جنگ بن گیا، پی ٹی آئی اور اے این پی کارکنان آمنے سامنے ،متعدد زخمی

باڑہ بازار میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے احتجاجی جلسے کے دوران خیبر چوک میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا جب پی ٹی آئی اور اے این پی کارکنان آمنے سامنے آ گئے۔

اس  واقعے کے دوران دونوں جماعتوں کے ورکرز کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور ایک دوسرے پر اینٹوں اور پتھروں کی بارش کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد کارکن زخمی ہو گئے۔

صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی، یہ  تصادم اچانک شدت اختیار کر گیا جس سے علاقے میں کشیدگی کی فضا رہی اور بازار کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

واقعے کے بعد اے این پی ضلع خیبر کے صدر عبدالرزاق آفریدی نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے غنڈہ گردوں کی شکل میں اے این پی کارکنوں پر تشدد کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔

عبدالرزاق آفریدی نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی قیادت نے اس واقعے پر معافی نہ مانگی تو ایک افتتاح نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *