عمران خان نومبر 2024 سے این آر او لینے کی کوششوں میں ہیں،اختیار ولی

عمران خان نومبر 2024 سے این آر او لینے کی کوششوں میں ہیں،اختیار ولی

وزیراعظم کےمشیر اختیار ولی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سڑکیں بند کرنے کے اقدام سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کو ناجائز مطالبات کے لیے سڑکیں بند کرنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں اور پارٹی کو فوری طور پر تمام بند سڑکیں کھول دینی چاہئیں۔

 نجی ٹی وی کے مطابق اختیار ولی نے کہا کہ اگر  راستے نہ کھولے گئے تو عوام کو خود سڑکیں کھولنے کی ہدایت دینے پر مجبور ہونا پڑے گا، انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے لیے حکومت تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہی ہے اور اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ بانی پارٹی کو بیرون ملک بھیجا جائے تو وہ درخواست دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :دروازے بند، کوئی بھی جمہوری قیادت پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار نہیں، اختیار ولی

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نومبر 2024 سے این آر او حاصل کرنے کی کوششوں میں ہیں، اختیار ولی نے کہا کہ 25 نومبر 2024 کو بانی پی ٹی آئی ڈیل پر متفق ہو چکے تھے، تاہم یہ ڈیل عملی شکل اختیار نہیں کر سکی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے شیر افضل مروت نے تصدیق کر دی ہے، جبکہ بیرسٹر سیف اور بیرسٹر گوہر علی خان اس ڈیل کے گواہ ہیں اور ان سے مزید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اختیار ولی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کی جانب سے کیے جانے والے تمام غیر قانونی اقدامات کے حوالے سے محتاط ہے اور عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *