سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک افواج کی موثر کارروائیاں جاری ہیں ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ٹھکانوں بشمول فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ، ان حملوں میں پاک افواج نے کابل میں 313 کور کے انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قندھار میں تراوو دہشتگرد کیمپس کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ مؤثر فضائی کارروائیوں کے دوران قندھار میں ایئر فیلڈ کی آئل سٹوریج سائٹ اوراس سے ملحقہ لاجسٹک انفراسٹرکچر بھی تباہ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن غضب للحق: پاک فوج کی کامیاب کارروائی، پکتیکا میں شاہین بیس کے ایمیونیشن ڈپوز مکمل تباہ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک اور فضائی حملے کے دوران صوبہ پکتیا میں شیرِناؤ دہشتگرد کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب ان فضائی حملوں کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ۔
🚨🚨آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملوں کی ویڈیو جاری
پاک افواج نے 12/13 مارچ کی درمیانی شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ٹھکانوں بشمول فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔۔ان حملوں میں پاک افواج نے قندھار میں تراوو (Tarawo)… pic.twitter.com/3ubqsmuCrs— Azaad Urdu (@azaad_urdu) March 13, 2026

