کانگریس نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے غیر ذمہ دارانہ پالیسی کی مخالفت کردی

کانگریس نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے غیر ذمہ دارانہ پالیسی کی مخالفت کردی

وزیرِاعظم نریندر مودی کے دورۂ اسرائیل اور ایران پر حملوں کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس میں حکومت کی خارجہ پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

کانگریس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مودی کے دورے سے بھارت کی اسٹریٹیجک پوزیشن متاثر ہو سکتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ تعلقات قوموں کے درمیان ہوتے ہیں، نہ کہ ذاتی سیاسی جماعتوں کے درمیان، اس لیے خارجہ امور کو سیاسی مفادات سے بالاتر رکھا جانا چاہیے۔

کانگریس نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارت کی روایتی غیر جانبدار پالیسی رہی ہے، تاہم مودی کے حالیہ دورے سے یہ پالیسی متاثر ہوئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مودی کے اسرائیلی دورے کو موجودہ فوجی کشیدگی کی حمایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو خطے میں بھارت کے توازن پر مبنی کردار کو کمزور کر سکتا ہے۔

اپوزیشن جماعت نے بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسی کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی اور مطالبہ کیا کہ خارجہ پالیسی کے معاملات میں احتیاط اور توازن کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزارتِ اطلاعات پاکستان نے افغان اور بھارتی میڈیا کا پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *