پاک فوج کے ہاتھوں بھاری نقصان کے بعد افغان طالبان کی سوشل میڈیا پر ناکام پراپیگنڈہ مہم بے نقاب

پاک فوج کے ہاتھوں بھاری نقصان کے بعد افغان طالبان کی سوشل میڈیا پر ناکام پراپیگنڈہ مہم بے نقاب

جنگی محاذ کے بعد افغان طالبان کو سوشل میڈیاپر بھی رسوائی کا سامنا، جھوٹا پراپیگنڈا عالمی سطح پر بے نقاب ہوگیا۔ 

بلااشتعال جارحیت  کے جواب میں پاک فوج کی مؤثر دردعمل  آنے پر افغان طالبان رجیم جھوٹے پروپیگنڈا کا سہارا لینے لگی، برطانوی نشریاتی ادارہ”بی بی سی” افغان طالبان کے اس جھوٹے  دعوے کوعالمی سطح پر سامنے لے آیا ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کئی سوشل میڈیا پوسٹس پر پاکستان کے ایک تربیتی  لڑاکا طیارے کےملبے کو دکھا کر پروپیگنڈا کیا جا رہاہے، حقیقت میں سوشل میڈیا پردکھائی گئی جہاز کی تصاویر  کا تعلق اس تنازعہ سے نہیں  بلکہ یہ  2025 کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : آپریشن غضب للحق جاری، اعظم وارسک سیکٹرمیں افغان طالبان کی شاگاپوسٹ مکمل طور پر تباہ

ماہرین کے مطابق پاک فوج کی طرف سے  بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد  افغان طالبان سوشل میڈیا پر گمراہ کن پراپیگنڈہ  کے ذریعے ہزیمت چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ، حقیقت میں یہ تصویر 2025 کی ہے جس میں ایک تربیتی طیارے کا ملبہ نظر آ رہاہے ، جس کا  پاک افغان حالیہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *