ٹی 20 ورلڈکپ: صاحبزادہ فرحان نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

ٹی 20 ورلڈکپ: صاحبزادہ فرحان  نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

صاحبزادہ فرحان نے یہ اعزاز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سری لنکا کے خلاف ایک اہم میچ کے دوران حاصل کیا۔ ان کی شاندار کارکردگی کے نتیجے میں وہ ٹورنامنٹ کے ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس تھا، جنہوں نے 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مجموعی طور پر 319 رنز اسکور کیے تھے۔

صاحبزادہ فرحان کے اس کارنامے کو پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے کرکٹ شائقین کےلیئے بڑی خوشخبری، قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی میزبانی مل گئی

قبل ازیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سپر ایٹ کے پاکستان کے لیے مارو یا مرجاؤ کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پالیکیلے میں کھیلا جانے والا یہ میچ سری لنکا کےلیے یہ صرف رسمی کارروائی ہے جبکہ پاکستان کےلیے بڑے مارجن سے فتح اسے سیمی فائنل تک پہنچا دے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *