پاکستانی افواج نے افغانستان کی ایک اور پوسٹ پر قبضہ کرلیا ہے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ مقام پر قبضے کے بعد افطار کے وقت اذان دی گئی اور جوانوں نے روزہ افطار بھی کیا۔
اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد اہلکاروں نے معمول کے مطابق افطار کے وقت اذان دی اور اجتماعی طور پر روزہ افطار کیا۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں صورتحال فی الحال قابو میں ہے تاہم سیکیورٹی الرٹ برقرار رکھا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر بھی زیر گردش ہیں، جن میں پاکستانی پرچم لہراتے اور اہلکاروں کو افطار کرتے دیکھا جا سکتا ہے
اس سے قبل افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے دشمن کی متعدد پوسٹوں کوتباہ کردیا اور متعدد پر قبضہ کرلیا،پاک فوج کی طرف سے دشمن کے خلاف بھر پور کاررروائی جاری ہے ۔
پاک فوج کی طرف سے دشمن کو جارحیت کرنے پر شدید جواب دیا جارہا ہے اور سیکورٹی ذرائع کے مطابق اب تاحال دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے،پاکستانی افواج نے متعدد پوسٹوں پر قبضہ کرلیا جبکہ بزدل افغان طالبان اپنی پوسٹیں اور لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔